ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوگوں کے چہروں پر خوشی واپس لائیں گے اور چھینے گئے حقوق کی بحالی کریں گے: عمر عبداللہ کا عزم

لوگوں کے چہروں پر خوشی واپس لائیں گے اور چھینے گئے حقوق کی بحالی کریں گے: عمر عبداللہ کا عزم

Sun, 20 Oct 2024 11:35:44    S.O. News Service

سری نگر، 20/اکتوبر (ایس او  نیوز /ایجنسی)جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے دونوں خطوں کے لوگوں کے چہروں پر دوبارہ مسکراہٹ لانا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جموں میں شیر کشمیر بھون میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عمر عبداللہ نے پارٹی کارکنوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ جموں کشمیر کے عوام سے چھینے گئے ہر ایک حق کی بحالی کے لیے پوری کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ جموں کشمیر ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے، لیکن ہم وہ سب کچھ واپس لے لیں گے جو ہم سے چھین لیا گیا ہے۔

 عمر عبداللہ نے کہا کہ ماضی میں جموں کشمیر کے لوگوں نے دیگر پارٹیوں سے نائب وزیر اعلیٰ دیکھا اور یہ پہلی بار ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ کو جموں کے علاقے سے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ان لوگوں کے لئے جواب ہے جو کہتے تھے کہ این سی صرف ایک خاندانی پارٹی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا میرے اور میرے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمیں نائب وزیر اعلیٰ کی تقرری کوئی مجبوری نہیں تھی بلکہ ہمارا مقصد یہ تھا کہ جموں کے لوگوں کو یہ واضح پیغام دیا جائے کہ ان کا حکومت میں برابر کا حصہ ہے۔  عمر عبداللہ کے مطابق آج ہمارے پاس ایک وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ دونوں ایک ہی پارٹی سے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لئے جواب ہے جو کہتے تھے کہ این سی صرف مسلمانوں کی پارٹی ہےبلکہ یہ ثابت ہوا ہے کہ تمام طبقات ہمارے ساتھ ہیں۔ 


Share: